لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور چڑیا گھر میں قیمتی جانوروں کی ہلاکتیں اور بیماری میں مبتلا ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور چڑیا گھر میں آئے روز قیمتی جانوروں کی ہلاکتیں اور بیمار ہونا معمول بن چکا ہے۔جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ جانوروں پر کم توجہ دے رہی ہے۔جس کی وجہ سے قیمتی جانوروں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔