ساہیوال: زخمی شخص چل بسا‘ ورثاء کا باپ بیٹے کی میتوں سمیت احتجاج 


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) باپ بیٹے کی میتیں عارفوالا روڈ پر رکھ کر ورثاء کا شدید احتجاج‘ نواحی گائوں 114/9-L میں محمد اکرم اور اس کا بیٹا 4 سالہ احسن نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر اس کے ورثاء اور دیگر دیہاتیوں نے عارفوالہ روڈ شیریں والاموڑ پر میتیں رکھ کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا تھاکہ محمد اکرم اور احسن کے قاتلوں پولیس فوری گرفتار کرے۔ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ تھانہ کمیر میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے  ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا جس پر ورثاء اور دیگر دیہاتی پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ واضح ہو کہ  15جنوری کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے شریںوالا موڑ کے قریب114/9-L میں محمد حیات کھوکھر کے ڈیرہ پر اس کا ملازم محمد اکرم اور اس کے بیوی بچے سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4سالہ احسن کو قتل اور اس کے باپ محمد اکرم کو شدید زخمی کر دیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے مقتول کے بھائی محمد اشرف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن