لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں الازہر الشریف مصر کے علمی اشتراک سے ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز میں تعلیمی پروگرام کے اجرأ کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق ایک اہم پیش رفت ہے ، لازہر الشریف اسلامی دنیا کی عظیم دانشگاہ اور قدیم یونیورسٹی ہے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مزید کہا کہ الاز ہر الشریف کی معاونت اور سرپرستی سے ، یہ ادارہ اسلامی علوم و معارف کی ترویج کے حوالے سے خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر معتبر ہوجائے گا۔