لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران شائقین اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دینی چاہیے۔ شائقین کرکٹ کے بغیر پی ایس ایل کا حقیقی رنگ سامنے نہیں آ سکتا۔ لیگ کے میچز اپنے ملک میں ہونے کا سب سے بڑا فائدہ کراؤڈ کی سٹیڈیم میں موجودگی ہے۔ مارکیٹنگ اور کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے تماشائیوں کا سٹیڈیم میں ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بڑے کراؤڈ کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو نسبتاً مختلف ماحول میں کھیلنا پڑتا ہے یہ کرکٹ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ شائقین کے بغیر پی ایس ایل کی دلچسپی میں کمی آ سکتی ہے۔