راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒؒ کی زندگی بندگانِِِ خدا کی اصلاح و فلاح میں بسر ہو ئی ، سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی حیات مبارکہ اہلِ ایمان کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ا ن خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹ یونین رہنما حبیب اللہ خان نیازی نے جنرل بس اسٹینڈ پیر ودہائی میں ماہانہ گیارھویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی زندگی کے تمام گوشے اور شعبے اتباع شریعت اور اطاعت رسول ؐسے معمور ہیں،ٹرانسپورٹ یونین رہنما جاوید خان،حیات خان نیازی ، بائو جمیل ، ملک شہباز ،رفیع اللہ آف تیتری نوٹ ، یار محمد، محمد یوسف ،نوازش علی فو جی برادران ،تاجر رہنما ئوں سیف اللہ خان ، فیصل عباسی ، عمران خان ، اور دیگر بھی موجود تھے۔