حکومت ملکی جغرافیائی و نظریاتی سرحدیں منہدم کر نے کے درپے ہے

Jan 18, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جے یو پی کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے اجلاس سے صدراتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان حکومت ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو منہدم کر نے کے درپے ہے وقت آگیا ہے کہ پاکستان بنانے والے اکابرین کی اولادیں ملک بچانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور ملک کے اسلامی تشخص کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں،ریاست مدینہ کا نام لیکر سیکولر قوانین نافذ کئے جارہے ہیں۔ اجلاس سے جمعیت علما پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی،سید عقیل انجم قادری،پیر عاشق حسین شاہ،ڈاکٹر محمد یونس دانش،رشید احمد رضوی،محمد ایوب مغل نصر احمد نورانی،محمد تجمل بیگ،پیر غلام مصطفے سلطانی،میاں منیر احمد جامی،پیر سعید احمد شاہ چشتی،نور حیم جیلانی،پیر سعید احمد نقشبندی،دانش علی حیدر،محمد شفیع بھٹی،ملک ذکر حسین ایڈووکیٹ، نعیم جاوید نورانی،حافظ محمد عمر فاروق،عبدالسلام قریشی،سید محمد نسیم اختر گیلانی،محمد ارشاد حسین،قاری ارتضی نورانی،قاری کامران،قاری طارق ہاشمی،محمد ابو بکر نورانی،محمد مدثر حسین وٹو،محمد منصور الحق،چوہدری محمد رشید،حافظ جمشید نورانی نے خطاب کرتے ہوئے ملکی و بین الاقوانی حالات، بلدیاتی انتخابات،تنظیمی صورتحال پر روشنی ڈالی جمعیت علما پاکستان نے شوری نے فیصلہ کیاہے کہ 5فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر بنایا جائے ملک بھر میں یکجہتی کشمیرریلیاں نکالی جائیں گی،16مارچ کو شہدائے تحریک نظام مصطفے،23مارچ کو یوم پاکستان اور28مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں یوم تاسیس جمعیت علما پاکستان کے موقع پر نظام مصطفے ﷺ کنونشن منعقد ہو گاجمعیت علما پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،صالح دیانت دار قیادت کو میدان میں لانے کیلئے محب وطن اور مذہبی قوتوں کو متحدکریں گے ملک کی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے۔

مزیدخبریں