کرونا کیلئے چینی دوا کاٹرائل کامیاب ‘ صوبائی وزیر صحت کا اعلان


کراچی(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہونے پیر کو سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ (سی بی ایس سی آر)، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت کویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن ’جن ہْوا قنجن گرینولس‘ کے کیلنکل ٹرائیل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہایہ کلینکل ٹرائل پاکستان میں کلینکل ریسرچ میں اعلیٰ درجے کی مہارت کی موجودگی کی دلیل ہے۔ یہ بات انہوں نے کرونا کی دوا کے کلینکل ٹرائل کی عوامی اعلان کی تقریب کے دوران بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں کہی۔  واضح رہے کہ ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن کے ٹرائیل کا آغاز انڈس اسپتال کراچی کے تعاون سے کیا گیا تھا، جس میں کل300مریضوں پر یہ ٹرائل کیے گئے تھے۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس کلینکل ریسرچ میں متحرک ماہرین اور متعلقہ ادروں کو مبارکباد دی، اور کہا کہ صحت اور امراض سے متعلق ملکی مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے یہ ٹرائل یقیناًایک اہم پیش رفت ہے، یہ خوشی کی بات کے کہ محکمہ صحت سندھ پہلے ہی136ملین روپے کی لاگت سے بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں سائنو پاکستان ٹریڈینشل میڈیسن سینٹر قائم کرچکا ہے تاکہ سندھ کی عوام کو اس روائتی ادویات سے فائدہ پہنچ سکے۔ پروفیسرعطا الرحمن اس کلینکل ٹرائل کو تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ چینی دوا پر یہ ملک میں پہلا ٹرائل ہے جبکہ اس کی حیثیت بین الاقوامی بھی ہے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا  سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ جامعہ کراچی کو سرکاری طور پر محکمہء صحت سندھ کا تحقیقی ادارہ قرار دیا گیا ہے جہاں پر صحت سے متعلق تحقیق کام سرانجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں پی ایچ ڈی کرنے والوں میں 20 بین الاقومی مرکز سے سند یافتہ ہیں، جو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ چینی سفیر نانگ رونگ نے پاکستانی ماہرین کو کامیاب ٹرائل کرنے پر مبارک باد دی۔ 

ای پیپر دی نیشن