شمالی کوریا نے امریکی پابندیاں رونڈ ڈالیں : رواں ماہ چوتھا میزائل تجربہ

سیول (اے پی پی) شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سال نو کے پہلے ماہ میں چوتھا غیرشناخت شدہ  میزائل تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے 2 میزائل فائر کیے جو اس نے اپنے مشرقی ساحل کی طرف سے سمندر سے فائر کیے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا اور  جاپان نے اسے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربات کا نام دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے  2 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے جو اس نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سونن ایئرپورٹ سے مشرق کی طرف فائر کیے۔

ای پیپر دی نیشن