( بیورورپورٹ / نامہ نگاران ) سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ایل پی جی اور لکڑیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لکڑیوں کی قیمت ساڑھے6سو روپے من سے تجاوز کر گئی، ایل پی جی0 23روپے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کو نفسیاتی بنادیا۔گیس کی سپلائی معمول پر نہ آئی تو عوام بھوک سے مریں گے عمران خان نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے کا ارادہ کر لیا، متاثرین تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گرونواح میں سردی کی شددت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہنے لگی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موجودہ حکومت کے دور میں توانائی اور مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومت نے ایل پی جی 230 روپے فی کلو کر دی ہے جبکہ لکڑیاں بھی ساڑھے چھ سو روپے من ہے اگر گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو لوگ فاقہ کشی سے مریں گے انھوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ گیس کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کی جائے اور مہنگائی پر قابو پا کر روز مررہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔