عالمی برادری  علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرے ، چینی سکالر 

Jan 18, 2022

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ   ) چینی سکالر   نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے اور سماجی و اقتصادی تباہی سے بچنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری  علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرے، پاکستان مضبوطی سے  افغان عوام  کے ساتھ کھڑا ہے، ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے،پاکستان نے مختلف بین الاقوامی مواقع پر افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ضرورت کو   اجاگر کیا ہے،عالمی برادر  افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کے خیالات کو سنجیدگی سے سنے اور اپنائے،علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے۔ گوادر  پر کے مطابق  چینی سکالر پروفیسرچنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغان مسئلے پر پاکستان کا اہم کردار بنیادی طور پر درج ذیل پہلوؤں سے ظاہر ہوتا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ اپنی کووڈ سے متاثرہ معیشت اور قدرتی آفات کے باوجود پاکستان نے 246,144 نئے افغان مہاجرین کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے علاوہ افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی انسانی امداد کا اعلان کیا جس میں کھانے پینے کی اشیائ، ہنگامی طبی سامان، سردی سے بچنے کیلئے پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہیں۔

مزیدخبریں