اسلام آباد (آئی این پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور کمانڈر رائل نیوی عمان ریئر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول عسکری تربیت اور سکیورٹی کے موضو ع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کو کمانڈر رائل نیوی عمان ریئر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف نے کمانڈر رائل نیوی عمان کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔
کمانڈر رائل نیوی عمان کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Jan 18, 2022