لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناعی کیلئے نیب سے 4فروری کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو وکیل نے مئوقف اختیار کیا کہ شمیم زرعی فارم اور جائیدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں۔ نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ ملزم نواز شریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج ہو جائے گا۔ بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کیلئے روک دی جائے۔