اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کے طلبہ کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبہ کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے 12 ویں تک کے طالب علموں کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے۔ اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جو جلد پْر کر لی جائیں گی۔
طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم حصہ‘ طلبہ ٹوپی پہنیں گے
Jan 18, 2022