حکومت سانحہ سائنس کالج میں ملوث عناصر کوفوری گرفتار کرے:عبدالرحیم

کوئٹہ (پی پی آئی)ہمارے کارکن لاوارث نہیں شہدا کے خون کا حساب ضرور لینگے حکومت مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جاہے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو صوبہ بھر میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ صبر اور امن کی پالیسی کو حکومت ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبااسلام نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا مرکزی جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات محمدلبیب خوستی نصیب اللہ سائل رحمت اللہ شاکر عطااللہ منصور عبدالصمد و دیگر نے کیا اور متنبہ کیا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جمعیت طلبااسلام نظریاتی اس طرح بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی انہوں نے کہاں کہ حکومت سانحہ سائنس کالج میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکہ کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن