ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور کلرکوں کے درمیان ایجوکیشن کے کلرک کے درمیان نازیبا الفاظ کے استعمال سرکاری کوارٹر زبردستی خالی کرانے تالہ لگا کر عورتوں بچوں کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف ایپکا نصیرآباد کے صدر عبداللہ بلوچ نے کل بروز منگل 18جنوری کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے رویہ کے خلاف ضلع بھر کے دفتروں میں تالہ بندی اور 12.00بجے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے ضلعی صدر عبداللہ بلوچ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد محکمہ ایجوکیشن کے کلرک کو حراساں کرکے سرکاری کوارٹر زبردستی خالی کرانے کے ہربے استعمال کررہا ہے طاقت کے بلبوتے پر کلرک کے سرکاری کوارٹر پر پہنچ کر عورتوں بچوں کے سامنے کلرک کو نازیبا الفاظ دیئے اور بیرونی دروازے کو تالہ کر عورتوں بچوں کو بند کردیا عورتوں بچوں کی چیخ وپکار سے اہل محلہ جمع ہوگیا اس کے باوجود کلرک برادری ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں گفت وشنید کرنے کیلئے پہنچے تو موصوف نے آفیسروں صحافیوں کے سامنے کلرکوں کو گالیاں دی اور غیر مہذب رویہ اختیار کیا جس کے خلاف نصیرآباد بھر کے دفتروں میں تالہ بندی کرکے کل ریلی نکالی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد محکمہ ایجوکیشن کے کلرکوں کو حراساں کررہاہے:عبداللہ بلوچ
Jan 18, 2022