گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں واقع میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے دو ڈانسرز سمیت درجن بھر تماش بینوں کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقامی میرج ہال میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کارروائی کی تو اس دوران دو ڈانسرز رقص کرنے میں مصروف تھیں جبکہ متعدد تماش بین ان کو داد دینے اور نوٹ نچھاور کرنے میں مصروف تھے جنھیں پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں ایک شیخ وسیم نامی شخص بھی شامل ہے جو جو ڈانسرز کے ساتھ تھا ذرائع کے مطابق پولیس نے دولہا اور اس کے بھائیوں پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اور دیگرز کو بھی اعلی افسران کے دباو پر چھوڑ دیا۔گوجرانولہ پولیس کے چند اہلکاروں نے بتایا کہ شیخ وسیم مختلف پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کرپشن کرتا ہے اور بعد ازاں انہیں جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر بلیک میل کرتا ہے جس کی وجہ سے اعلی افسران نے نوٹس نہیں لیا اور انہیں ڈانسرز سمیت چھوڑ دیا ہے
گوجرانوالہ:شادی کی تقریب میں کارروائی‘2 ڈانسرز سمیت درجنوں تماش بین گرفتار
Jan 18, 2022