افغان ریلیف فنڈاکائونٹ کھولناممکن نہیں،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

Jan 18, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاکہ افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہیں، حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔انہوں نے کہاکہ عالمی پابندیوں کے باعث ریلیف فنڈ کی امدادی رقوم کی بینکنگ چینلز سے افغانستان منتقلی چیلنج ہوگا اس لئے اس معاملے میں فنانس ڈویژن کو وزارت خارجہ و قانون سے مشاورت کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے افغان ریلیف فنڈ اکانٹ اکائونٹ کھولنے کا سرکلرجاری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔

مزیدخبریں