کورونا وبا نے امیر اور غریب کا فرق بڑھا دیا، آکسفیم

لندن(کامرس ڈیسک)کورونا وبائی مرض نے پوری دنیا میں سماجی عدم مساوات کو بڑے پیمانے پر ہوا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلاحی تنظیم آکسفیم کی ایک رپورٹ کے مطابق جہاں دنیا کے دس امیر ترین ارب پتی افراد کی دولت مارچ 2020  سے تقریبا دگنی ہو گئی ہے، وہیں غربت میں رہنے والے افراد کی تعداد میں تقریبا 160 ملین کا اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد کی دولت میں گزشتہ چودہ برسوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، جتنا وبا کے دوران ہوا ہے۔ آکسفیم نے دنیا بھر کی حکومتوں سے کارپوریشنوں اور امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم بھی زیادہ مساوی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن