اومی کرون سے محفوظ رہنے کیلئے بوسٹر ڈوز ضروری ہے:ڈاکٹر خالدانصاری

کلر سیداں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد خالدانصاری نے کہا ہے کہ ایمی کرون ایک خطرناک وائرس ہے اس سے محفوظ رہنے کا واحد حل فوری طور پر بوسٹر ڈوزکی ویکسی نیشن اور احتیاط ہے۔پاکستان میں بھی کرونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور بوائز کالج کلر سیداں میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دہئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جن کو کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کو لگے چھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ بلا تاخیر  ایمی کرون بوسٹر کی ڈوز لگوائیں جبکہ ایسے افراد جو کرونا وائرس میں مبتلا ہیں کی رپورٹس منفی آنے کے 28 یوم بعد بوسٹر ڈوز لگوا ئی جا سکتی ہے۔انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمی کرون کی وباء پر قابو پانے کیلئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک چھوٹے بچے سمیت چار افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کرونا وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا تھا جنہیں اب بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن