گوجرخان (نامہ نگار) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے بانی وصدر اور یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر حاجی ملک وزیر محمدجیسے بہادر اورعظیم لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں گوجرخان کے عوام کی وہ ہردلعزیز شخصیت تھے گوجرخان کے عظیم صحافی نے اپنی ساری زندگی گوجرخان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوامی حقوق کے لیے اپنی قلم کی طاقت سے بھرپور جہاد کیا ملک وزیر محمد نے بلا خوف وخطر اپنی صحافتی جدوجہد کو جاری رکھا ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے بانی صدراور یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر حاجی ملک وزیر محمد کی برسی پر ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا
ملک وزیر محمدکی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی، چوہدری افتخار وارثی
Jan 18, 2022