کراچی( نیوز رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان ظاہرکیاہے، 22 اور 23 جنوری کو درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔