مکرمی! گزارش ہے کہ میں پنج محل روڈ کا رہائشی ہوں اور پنج محل روڈ کے گٹر بند ہونے کی وجہ سے روڈ پر پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گزرنے کا راستہ نہیں ہوتا وہاں پر رہنے والوں اور نمازی حضرات اور سکول کے بچے اور خواتین کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔ بار بار درخواستیں دی لیکن کچھ نہ ہوا۔ مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر ہمارا یہ کام کروا دیاجائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو سکون مل سکے۔ (ناظم شوکت پنج محل روڈ لاہور)