شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ اقتدار وزیراعظم عمران خان کی کمزوری نہیں،اپوزیشن حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی پی ٹی آئی کے کسی اتحادی نے دغاکیا توپھروہ زندگی بھر اپنے دامن سے سیاسی بیوفائی کے داغ دھوتارہے گا عوام اسے مستردکردیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے دیتے تھک چکی ہے ا نکی کوئی سازش کامیاب ہوئی نہ آئندہ ممکن ہے، اپنے ایک بیان میںحاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کمزوریاتبدیل نہیں ہوا، احتساب اٹل ہے جو ہر قیمت پر جاری رہے گا احتساب سے بہتر کوئی انقلاب نہیں ہوسکتا، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کا اختیار ہے، اپوزیشن زراورزورکی سیاست سے ریاست کوبلیک میل نہیں کرسکتی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جن کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرچکے ہیں ان پر دوبارہ اعتماد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ اب برسر اقتدار آ نے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کا ٹھکانہ اب جیل ہے۔
اپوزیشن حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی : ملک اقبال
Jan 18, 2022