پتو کی (نمائندہ خصوصی ) اسلام دشمن قوتوں کی اندرونی و بیرونی سازشوں اور مرزائیت کو تقویت دینے والو کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ نفاذ اسلام کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ڈویژنل کانفرنسوں کا اعلان کر دیا گیا، آغاز نفاذ اسلام کیلئے فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ملکی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے پتوکی میں عظیم الشان قرآن و سنت کانفرنس میں خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ذمہ داروں کی طرف سے ڈویژنل کانفرنس سرگودھا کے لیے پتوکی سے دس بسوں کا قافلہ روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ علامہ محتصم الٰہی ظہیر سرپرست اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کے مشن قرآن و سنت کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔انہوں نے کامیاب قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد پر امیر شہر مولانا حسین بلوچ اور ناظم مرکز یہ سٹی پتوکی شیخ فاروق کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مولانا عمر فاروق شاکر مناظر اسلام مولانا محمد نواز چیمہ ‘ ضلع ناظم مولانا صدیق شاکر، مولانا زبیر احمد، مجاہد عبدالباری ذوق، قاری شعیب امین، سلفی قاری فاروق اعظم قاری عکاشہ نے بھی خطاب کیا۔
اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا: سید سبطین نقوی
Jan 18, 2022