رائیونڈ،سندر (نامہ نگار) صنتعکاروں کی نمائندہ تنظیم سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کا 19واں اجلاس صدر یونین ملک اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صنتعکاروں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔شرکاء کی جانب سے سندر سٹیٹ میں پی ٹی سی ایل کی فراہم کردہ سروس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سندر سٹیٹ میں ٹیلی فون کنکشن میں اضافہ کیا جائے اور جہاں سروس نہیں پہنچی وہاں لائین بچائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صنتعکار سہولت سے مستفید ہو سکیں۔