زکوٰۃ و عشر کمیٹی حافظ آبادمیں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی حافظ آبادکے دفتر میں ڈینگی بخار سے بچنے کی احتیاط کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں فیلڈ زکوٰۃ کلرکس نے بھر پور شرکت کی۔ ضلعی زکوٰۃ آفیسر میاں ثناء اللہ نے شرکاء کو ڈینگی بخار سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ٹینگی ایک مہلک بیماری ہے،جو کہ تیزی سے بڑھتی ہے اور پچھلے کچھ سالوں میں وبا بن چکی ہے اور یہ بیماری مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اس سے غفلت مہلک اور جان لیوابھی ثابت ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھوں کے پیچھے شدید درد، جسم پر مختلف شکلوں اور سائز کے ریشم اور چوٹیں، ناک سے خون، مسوڑوں سے خون، پیشاب میں خون اور بازو پر خون شامل ہیں۔ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں ۔

ای پیپر دی نیشن