مانگامنڈی: تجاوزات کے خاتمہ،ٹریفک روانی پرعوام کا عاقل عمر،عابد علی سے اظہار تشکر

مانگا منڈ ی ( نامہ نگار) سول سوسائٹی کے چیئرمین سردار عاقل عمر اور انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد علی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ مانگا منڈی کا بہت دیرینہ اورپیچیدہ مسئلہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، ہر قسم کی ٹریفک تسلسل سے چلنے لگی۔ شہریوں اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا۔ مانگا منڈی کی مختلف تنظیموں کے سر براہوں اور صحافیوں نے تجاوزات کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر سردار عاقل عمر اور رانا عابد علی کا شکریہ کے ساتھ کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن