ن لیگی درس دینے کی بجائے گریبانوں میں جھانکیں:نوشین حامد معراج

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ ن لیگی غیرت کے دوسروں کو درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ وہ اپنے دورحکومت میں آئی ایم ایف کے معاہدے کرتے رہے اور مہنگے قرضوں کے عوض ملکی اداروں کو گروی رکھوایا۔حکومت نے فنانس بل کامیابی سے اپنی اتحادوں سے ملکر قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کروایا ۔ اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ، یہ صرف شور مچا سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی توفیق تک نہ ہوئی۔  اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ غریبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا۔ اپوزیشن جماعتیں آئی ایم ایف سے بھیگ مانگ کر اپنے اقتدار کو دوام بخشتی رہیںتب ان کی قومی غیر کہاں تھی۔ اپوزیشن احتجاجی سیاست سے توبہ کرے، عمران خان اپوزیشن کے اعصابوں پر سوا رہے ، رات کو بھی اپوزیشن جماعتوں کو ڈرونے خواب آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن