حکومت گرانازرداری ، شہباز شریف کے بس کا کام نہیں:نیئر مرتضیٰ لون

 لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکر ٹری نیئر مرتضیٰ لون نے کہاہے کہ حکومت گراناآصف زرداری اور شہباز شریف کے بس کا کام نہیں یہ عمران خان فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں جس کا کوئی علاج ممکن نہیں۔ پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سب اپنی مردہ سیاست کوبچانے کے لئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں۔ عمران خان کی بہترین حکمت عملی نے سارے کرپٹ کچرے کو اکٹھا کردیا ہے جواپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑے ہیں۔ انہیں ملک وقوم کی بجائے اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔مریم صفدر کا کوئی مستقبل نہیں وہ ساری زندگی کیلئے نااہل ہیں۔ ن لیگی کرپٹ ترین درباری جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں۔ منی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن قوم کو گمراہ کرنے پر لگی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی شوبازیاں بُری طرح فلاپ ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن