لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔ مسلمانوں پر تو مظالم بہت پہلے سے جاری تھے اب تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حجاب پر پابندیوں کا مقصد صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ ہندو توا کا نظریہ بھارت کے جعلی سکیولر چہرے کو مسلسل بے نقاب کر رہا ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں مکمل طورپر محفوظ ہیں جبکہ بھارت میں ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ یورپی یونین کشمیر میںانسانی حقوق کچلنے پربھارت پر معاشی پابندیاں عائد کرے۔ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ شروع کر رکھ ہے اگر اسے روکا نہ گیا تو عالمی امن کو خطرہ لاحق رہے گا۔