اسلام آباد (کامرس رپورٹر)ملک میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.20 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات کا حجم 2.032 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.20 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات کاحجم 1.284 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2021 میں ملک میں 493.53 ملین ڈالر مالیت کی آئرن اورسٹیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو نومبر2020کے مقابلہ میں زیادہ ہے،نومبر2020 میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات کا حجم 299.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2021 میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات کا مجموعی حجم 3.511 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔