بھارت: 2021 کے دوران ارب پتیوں میں  39 فیصد کا اضافہ

لاہور( خصوصی رپورٹ)  چین اور امریکا کے بعد ارب پتیوں کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں ہے۔ جنکی  فرانس، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے ارب پتیوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ اور سال 2021 کے دوران ان میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارے آکسفیم انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک برس کے دوران 84 فیصد کنبوں کی آمدنی میں گراوٹ آئی۔دوسری طرف ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 102سے بڑھ کر 142ہوگئی۔ ان کی دولت 720 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ پہنچ گئی ہے، جو کہ 130کروڑ کی آبادی والے بھارت کی 40 فیصد غریب آبادی کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔ 2020 میں غریبوں کی تعداد دو گنا ہوکر 13کروڑ 40 لاکھ ہوگئی اس دوران خودکشی کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد خود کاروبار کرنے والے اور بے روزگار افراد کی تھی۔رپورٹ کے مطابق  98 ارب پتیوں کی جائیداد پر  ایک فیصد جائیداد ٹیکس لگایا جائے تو غریبوں کے لیے مفت علاج پروگرام کے لیے سات برس تک کا فنڈ یکجا ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن