نیو یارک (سپیشل رپورٹ) بھنگ کے پودے کرونا وائرس کے انسانی خلیوں سے جڑنے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیںکیونکہ اس میں دو ایسے قدرتی مرکبات دریافت ہوئے ہیں جو کووِڈ 19 کی وجہ بننے والے ’سارس کوو 2‘ وائرس کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور اس بیماری کی شدت میں اضافہ ہونے نہیں دیتے۔یہ بات اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کیامریکی ماہرین کی مشترکہ تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق تجربات کے بعد پتہ چلا کہ دونوں نے ہی کرونا وائرس کی سطح پر ابھار جیسی اس پروٹین کو جکڑ کر ناکارہ بنادیا جسے استعمال کرتے ہوئے یہ وائرس خلیے کے اندر داخل ہوتا ہے اور اپنے حملے کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔’’جرنل آف نیچرل پروڈکٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنفین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لہذا اسے بنیاد بنا کر بھنگ کا استعمال شروع نہ کیا جائے۔