کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مندی دیکھی گئی ہے 100 انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 351 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 229 کے بھاؤ میں کمی اور 106 کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔