شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس کے قافلے پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار افغانستان سے آنے والے متاثرین کو بنوںکیمپ منتقل کر رہے تھے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔