بجٹ  2023-2022: ایف ب ی آر نے تجاویز طلب کر لیں

Jan 18, 2022

لاہور( کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)نیلاہور سمیت  ملک بھر کیایوان ھائے تجارت ، تاجر تنظیموںاور  اسٹیک ہولڈرز سے 2023-2022کے بجٹ کے ضمن میں  انکم ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویزطلب کیں لاہور ایوان تجارت کے ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے  کہاہے کہ وہ  انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور پاکستان کسٹمز سے متعلق تجاویز 31 مارچ تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوادیں .ایف بی آرنے آئندہ مالی سال 2022-23کے وفاقی بجٹ میں مقامی انڈسٹری کو تیار کردہ فائنل گڈز پر ٹیرف میں تحفظ دینے،خام مال پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایات، مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس تفریق اور اناملیز دور کرنے کیلیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹریز اور ملک بھر کے دیگر چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں۔

مزیدخبریں