سانحہ سیالکوٹ، ملز موں کا 14 ر وزہ ریمانڈ، پریانتھا فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر 

گوجرانوالہ، سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) سانحہ سیالکوٹ کیس میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ31 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ پریانتھا کمارا کیس میں ملوث 79  ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں پولیس نے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ سانحہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کمارا کی فیملی کی سپورٹ کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھا کئے جبکہ پریانتھا کمارا کی بیوہ کو پہلی تنخواہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن