صدارتی نظام کی با ت کرکے نیا ’’کٹا‘‘ نہ کھولا جائے: چودھری سرور

 لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں پار لیمانی جمہوری نظام موجود ہے۔ ملک میںصدارتی نظام کی بات کر کے نیا ’’کٹا ‘‘نہ کھولاجائے۔ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ،تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کریگی ۔وہ مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے کی کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی اور مہنگائی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔جن سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور عوام پار لیمانی جمہوری نظام کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور ملک میں جمہوریت ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن