پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 70 کلو مضر صحت گوشت ‘550 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ، 220 لٹر دودھ تلف کر دیا

صحت دشمن عناصر کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی‘ڈی جی پنجاب فوڈ رفاقت علی نسوآنہ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صحت دشمن عناصر کیخلاف راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 550 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ، 220 لٹر دودھ اور 70 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ گنج منڈی میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا کرکے 550کلو چائنیز سالٹ تلف کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گودام میں معائنے کے دوران ممنوعہ سالٹ کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کر کے 220لٹردودھ تلف کیا اور جرمانے بھی عائد کیے۔رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت دشمن عناصر کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن