اسلام آباد :بلدیاتی الیکشن 15 اپریل کو، وزیراعظم کی ای وی ایمز دینے کی ہدایت

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا .اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں.وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کوای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ ای وی ایم  کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہیے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے. وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں. الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے. 15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3900 ای ایم ایمز فراہم کردی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن