وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی ملاقات،جنوبی پنجاب سے متعلقہ امور پر تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں جنوبی پنجاب سے متعلقہ امور کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے ذریعے، جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی تکمیل کی۔جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ کی منظوری اور اختیارات کا تفویض کرنا،

جنوبی پنجاب کو بااختیار بنانے کے سلسلے کی کڑیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سلسلے میں مطلوبہ قانون سازی کیلئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن