لاہور(نیوزرپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس محمد امیر بھٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آمد۔آمد کا مقصد پنجاب بھر سے ایم بی بی ایس کیلئے ٹاپ میرٹ پر آئے طلبا و طالبات جن کا داخلہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا ان کے اعزاز میں وائٹ کوٹ تقریب/تقریب استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت تھا۔ اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر ثاقب سہیل فیکلٹی ممبران طلبا و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طلباء و طالبات سے حلف لیا۔