حضرت صدیق اکبرؓ کی سبقت پر صحابہ و تابعین ؓ  کا اجماع ہے:اشرف آصف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ کی سبقت پر صحابہ و تابعینؓ  کا اجماع ہے۔ حضرت مولا علی المرتضیؓ، صدیق اکبرؓ  کو سباق یعنی بہت زیادہ سبقت کرنے کے لقب سے یاد کیا کرتے تھے۔ نیکی کے میدانوں میں حضرت صدیق اکبرؓ کی برتری کو ہمیشہ تسلیم کیا گیا۔ عبادت و ریاضت، فہم و فراست، تبلیغ و جہاد اور تحفظِ اسلام جیسے محاذوں پر حضرت صدیق اکبرؓ پہلے نمبر پر نظر آئے۔ جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ’’سبقت صدیق اکبرؓ  کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج میاں محمد الیاس جلالی نے کی۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد عمیر جلالی، حاجی محمد کتاب جان، منیر بھٹی، حاجی محمد بوٹا صدیقی، شیخ محمد حنیف شرقپوری، حاجی منیر قادری و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن