لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وحدیث کی دعوت سے ہی معاشرتی بگاڑکی اصلاح ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء اپنی ساری توجہ قرآن وحدیث پر مرکوز کر دیں۔ معاشرے میںانقلاب اسی سے آئے گا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ نے گمراہی اور بے راہ روی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اس سیلاب کے آگے علماء کرام بند باندھیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو راہ راست پر لانے کیلئے عقیدہ توحید و ختم نبوت اوربنیادی ارکان اسلام کے بارے میں مکمل شعورپیدا کرنا ہوگا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ جب تک بنیادی عقائد اور ارکان اسلام دفاع نہیں ہوگا۔
قرآن وحدیث کی دعوت سے ہی معاشرتی بگاڑکی اصلاح ممکن ہے:میاں جمیل
Jan 18, 2023