منگل کے روزسینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی جبکہ قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی کی زیرصدارت ہوئے۔ دونوں ایوانوں میں معمول کی کاروائی ہوئی گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین کی اجلاس میںعدم شرکت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد خان درانی نے اراکین کو اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔ دوسری جانب ایوان بالا میں وزیر مملکت مصدق ملک نے وقفہ سوالات کے دوران گیس دستیابی اور اس کی قیمتوں کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا، ایوان بالا کی گولڈن جوبلی تقریبات کیلئے تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین سینٹ نے ایوان کو آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے فنکاروں کے حقوق کے حوالے سے ایوان میں گفتگو کی اور اس حوالے سے’’رائیلٹی آف آرٹسٹس‘‘ بل متعارف کروا یا، سینیٹر نسیمہ احسان نے بلوچستان میں زمینوں کے حوالے سے ایوان کو اپنے تحفظات کا آگاہ کیا۔
گوشوارے جمع نہ کر انیوالے ارکان کی عدم شرکت
Jan 18, 2023