لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ نائب امیرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میاں اسلم، پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، وقاص جعفری، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر رہنمائوں نے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔
سراج الحق کی حافظ محمد ادریس کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت
Jan 18, 2023