افغانستان میں2  ٹریفک حادثات‘8  افراد جاں بحق،2 زخمی

Jan 18, 2023


پل علم (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں2 مختلف ٹریفک حادثات کے باعث8 مسافر جاں بحق اور2 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی محکمہ پولیس کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے پہلا حادثہ گزشتہ شب تیرا کے علاقے میں ہوا جہاں ایک منی ٹرک کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور2  زخمی ہو گئے جبکہ چند منٹ بعد اسی علاقے میں ایک کار لاپرواہی کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں