رائیونڈ:محکمہ خوراک کی محنت رنگ لے آئی، گندم کے کوٹے میں اضافہ،مصنوعی بحران ختم 

Jan 18, 2023


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی ایف سی لاہور مظہر بلوچ،اے ایف سی شاہد اسلم چودھری کی شبانہ روز کاوشیں رنگ لے آئیں،تحصیل رائے ونڈ میں واقع 40فلور ملز کو فی باڈی 53.5بوری گندم ملنے کے بعد تحصیل بھر میں سستے آٹے کے ایک لاکھ سے زائد یومیہ تھیلوں کی فراہمی کے بعد آٹے کی مصنوعی قلت ختم ہو گئی۔ گزشتہ روز کئے گئے سروے میں آٹا ڈیلرز کا کہناتھا کہ روسی گندم آنے کے بعد فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا،تحصیل بھر کی تمام فلور ملز کو روزانہ 26646بوری (100کلوگرام)دی جارہی ہیں،جس کے بعد تحصیل رائے ونڈ کی 40فلور ملز نے ایک لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی پیداوار شروع کردی جس سے آٹے کا مصنوعی بحران دم توڑ گیا ہے۔ مانگا روڈ،سندر روڈ،ریلوئے روڈ،مین بازار،لاہور روڈ،محلہ اسلام آباد،رحمان پورہ سمیت دیگر گنجان آباد علاقوں میں آٹے کی کثیر تعداد موجود ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق وافر آٹے کی سپلائی ملنے کے بعد گاہکوں کا فقدان نظر آرہا ہے۔ محکمہ خوراک کی شاندار حکمت عملی کے باعث رائے ونڈ تحصیل میں آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔ اے ایف سی شاہد اسلم چودھری کا کہنا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ میں آٹے کی مصنوعی قلت کے ذمہ داران آٹا ڈیلرز کے خلاف کاررائیاں جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں