پاکستان گندم کی ساڑھے 23ملین میٹرک ٹن پیداوار کیساتھ نویں پوزیشن پر آ گیا


لاہور ( سٹاف رپورٹر )پاکستان گزشتہ سال گندم کی ساڑھے 23ملین میٹرک ٹن پیداوار کیساتھ نویں پوزیشن پر آ گیا ۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فوڈ سائنسز کے ماہرین نے بتایا کہ یورپی یونین نے گزشتہ سال گندم کی 134ملین میٹرک ٹن پیداوار کے ساتھ دنیا بھر میں پہلی، چین نے 125 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسری، بھارت نے 94ملین میٹرک ٹن کے ساتھ تیسری، امریکہ نے 61ملین میٹرک ٹن کے ساتھ چوتھی، فرانس نے 40ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پانچویں، روس نے 38ملین میٹرک ٹن کے ساتھ چھٹی، آسٹریلیا نے 30ملین میٹرک ٹن کے ساتھ ساتویں، کینیڈا نے 27ملین میٹرک ٹن کے ساتھ آٹھویں جبکہ پاکستان نے ساڑھے 23ملین میٹرک ٹن سے زائدگندم کی پیداوار کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی تاہم اگر جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ اور زرعی سائنسدانوں و ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرلیا جا ئے تو پاکستان بھی اپنی گندم کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن