لاہور نے شہر میں ریکارڈ آٹا کی سپلائی کو یقینی بنایا :ڈی سی لاہور محمد علی

Jan 18, 2023


لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں ریکارڈ آٹا کی سپلائی کو یقینی بنایا ہے اور 04 لاکھ 34 ہزار 496 آٹا کے بیگز سپلائی کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ یہ آٹا کے بیگز دکانوں ، جنرل سٹوروں اور ٹرکنگ پوائنٹس پر سپلائی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران آٹا کی سپلائی کے عمل کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا اور سائلین کی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کیں۔ ڈی سی لاہور نے سائلین کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کی پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز ،ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کو پہلے روز کی پولیو مہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور پہلے روز پولیو مہم میں 04 لاکھ 33 ہزار 565 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں